en-USur-PK
  |  
Dr. Daniel's Blog
17

یسوع مسیح(پیشنگوئیوں کی روشنی میں( پہچانِ حقیقی)

posted on
یسوع مسیح(پیشنگوئیوں کی روشنی میں( پہچانِ حقیقی)
یسوع مسیح(پیشنگوئیوں کی روشنی میں( پہچانِ حقیقی)
ڈاکٹر دانیال
جس دورمیں آج ہم زندہ ہیں۔ ماضی کا مطالعہ کریں تو کئی لوگ مل جائیں گے جنہوں نے ( عیسیٰ مسیح) ہونے کا دعویٰ کیا، اور آج اگرمیڈیا پر تحقیق کریں تو کئی لوگ ہیں جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ مسیح یسوع ( عیسیٰ مسیح ) ہیں۔ کئی لوگ ان دعؤوں سے دھوکہ کھا چکے ہیں، کئی لوگ شاید دھوکہ کھا جائیں۔ مگر دھوکہ سے بچنے کی کیا کوئی راہ، طریقہِ پرکھ ہے ؟ جی ہاں اہک طریقہ ہے انکے بارے میں انبیأاکرام کی پیشنگوئیاں کیا آپ ان سے واقف ہیں؟ اگرنہیں توآئیں ملکر سیکھیں۔ صرف چند خاص خاص پیشنگویوں کا زکر کریں گے تاکہ پہچان کر سکیں:
کس خاندان سے انکا تعلق ہوگا: یسوع مسیح ( عیسیٰ مسیح ) یہودی تھے۔ وہ خدا کے عظیم بندوں جناب ابرہام ، اضحاق ، یعقوب اور دأود کی نسال سے تھے۔ یعنی اسرائیلی تھے وہ بنی اسرائیل میں سے آئیں گے۔ گنتی کی کتاب باب ۲۴، ۱۷تا۱۹یعقُو ب میں سے ایک سِتارہ نِکلے گااور اِسرا ئیل میں سے ایک عصا اُٹھے گامتی : ۱، ۱تا۱۷ 1یِسُوع مسِیح اِبنِ داؤُد اِبنِ ابرہا م کا نسب نامہ۔
ابرہا م سے اِضحا ق پَیدا ہُؤا اور اِضحا ق سے یعقُو ب پَیدا ہُؤا اور یعقُو ب سے یہُودا ہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔
دأود نبی کے گھرانے سے یہوداہ کے قبیلے سے : پیدایش کی کتاب باب ۴۹ ، ۱۰ یہُوداہ سے سلطنت نہیں چھُوٹے گیاور نہ اُس کی نسل سے حُکومت کا عصا موقُوف ہو گا۔جب تک شِیلو ہ نہ آئےاورقَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی یسعیاہ ۱۱:۱ اور یسّی کے تنے سے ایک کونپل نِکلے گی اور اُس کی جڑوں سے ایک بارآور شاخ پَیدا ہو گی۔
لوقا کی انجیل میں تکمیل ہوئی باب ۱ ، ۳۱ تا۳۳ اور دیکھ تُو حامِلہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا اُس کانام یِسُو ع رکھنا اوروہ بزُرگ ہو گا اور خُدا تعالےٰ کا بیٹا کہلائے گا اور خُداوند خُدا اُس کے باپ داؤُد کا تخت اُسے دے گا ور وہ یعقُو ب کے گھرانے پر ابد تک بادشاہی کرے گا اور اُس کی بادشاہی کا آخِر نہ ہو گا
پیدائش کس شہر میں ہوگی : شہر کا نام بیت لحم : میکاہ کی کتاب ۲:۵ لیکن اَے بَیت لحم اِفراتاہ اگرچہ تُو یہُودا ہ کے ہزاروں میں شامِل ہونے کے لِئے چھوٹا ہے تَو بھی تُجھ میں سے ایک شخص نِکلے گا اور میرے حضُور اِسرا ئیل کا حاکِم ہو گا اور اُس کا مصدر زمانۂِ سابِق ہاں قدِیمُ الایّام سے ہے۔
تکمیل وہ بیت لحم میں پیدا ہوئے: لوقا ۲ باب ۴تا ۶ پس یُوسف بھی گلِیل کے شہر ناصرۃ سے داؤُد کے شہر بَیت لحم کو گیا جو یہُودیہ میں ہے اِس لِئے کہ وہ داؤُد کے گھرانے اور اَولاد سے تھا تاکہ اپنی منگیتر مریم کے ساتھ جو حامِلہ تھی نام لِکھوائے جب وہ وہاں تھے تو اَیسا ہُؤا کہ اُس کے وضعِ حمل کا وقت آ پُہنچا اور اُس کا پہلوٹابیٹا پَیدا ہُؤا اور اُس نے اُس کو کپڑے میں لپیٹ کر چرنی میں رکھّاکیونکہ اُن کے واسطے سرائے میں جگہ نہ تھی۔
وہ کنواری سے پیدا ہوں گے : یسعیاہ ۱۴:۷ لیکن خُداوند آپ تُم کو ایک نِشان بخشے گا ۔ دیکھو ایک کُنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا پَیدا ہو گا اور وہ اُس کانام عِمّانُوایل رکھّے گی۔
تکمیل ہوئی : متی ۱ باب ۱۸ تا ۲۳ یہ سب کُچھ اِس لِئے ہُؤا کہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پُورا ہو کہ۔ دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹاجنے گی اور اُس کا نام عِمّا نُوایل ر کھیں گے جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ۔
وہ گدھے پر سوار ہوکر یروشلیم شہر میں داخل ہوں گے : زکریا ۹:۹ اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو ۔
اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار
کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے ۔
وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے ۔
وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر
سوار ہے۔
تکمیل ہوئی : متی ۲۱ باب ۲ تا ۱۰ پس شاگِردوں نے جا کر جَیسا یِسُو ع نے اُن کوحُکم دِیا تھا وَیسا ہی کِیا۔ 7اور گدھی اور بچّے کو لا کر اپنے کپڑے اُن پر ڈالے اور وہ اُن پر بَیٹھ گیا۔ اور بِھیڑ میں کے اکثر لوگوں نے اپنے کپڑے راستہ میں بِچھائے اور اَوروں نے درختوں سے ڈالِیاں کاٹ کر راہ میں پَھیلائِیں۔ اور بِھیڑ جو اُس کے آگے آگے جاتی اور پِیچھے پِیچھے چلی آتی تھی پُکار پُکار کر کہتی تھی اِبنِ داؤُد کو ہوشعنا ۔ مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام پر آتا ہے ۔ عالَمِ بالا پر ہوشعنا۔
اور جب وہ یروشلِیم میں داخِل ہُؤا تو سارے شہر میں ہل چل پڑ گئی اور لوگ کہنے لگے یہ کَون ہے؟۔
اُس کو سرکہ دیا جائے گا : زبور ۲۱:۶۹ اُنہوں نے مُجھے کھانے کو اِندراین بھی دِیا
اور میری پیاس بُجھانے کو اُنہوں نے مُجھےسِرکہ پِلایا ۔
تکمیل ہوئی : یوحنا ۱۹ باب ۲۹تا۳۰ وہاں سِرکہ سے بھرا ہُؤا ایک برتن رکھا تھا ۔ پس اُنہوں نے سِرکہ میں بِھگوئے ہُوئے سپنج کو زُوفے کی شاخ پر رکھ کر اُس کے مُنہ سے لگایا۔ پس جب یِسُو ع نے وہ سِرکہ پِیا تو کہا کہ تمام ہُؤااور سر جُھکا کر جان دے دی
متی ۳۴:۲۷ پِت مِلی ہُوئی مَے اُسے پِینے کو دی مگر اُس نے چکھ کر پِینا نہ چاہا۔
اُسکی کوئی ھڈی توڑی نہ جائے گی : زبور ۲۰:۳۴ وہ اُس کی سب ہڈِّیوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔
اُن میں سے ایک بھی توڑی نہیں جاتی۔
تکمیل ہوئی : یوحنا ۱۹ باب ۳۳ تا ۳۶
پس سِپاہِیوں نے آ کر پہلے اور دُوسرے شخص کی ٹانگیں توڑِیں جو اُس کے ساتھ مصلُوب ہُوئے تھے۔ 33لیکن جب اُنہوں نے یِسُو ع کے پاس آ کر دیکھا کہ وہ مَر چُکا ہے تو اُس کی ٹانگیں نہ توڑِیں
وہ مردوں میں سے جی اٹھے گا : زبور ۱۰:۱۶۔کیونکہ تُو نہ میری جان کو پاتال میں رہنے دے گا
نہ اپنے مُقدّس کو سڑنے دے گا۔
اعمال باب ۲ ، ۲۹تا۳۳ پطرس کا بیان اور گواھی:
اَے بھائِیو! مَیں قَوم کے بزُرگ داؤُد کے حق میں تُم سے دِلیری کے ساتھ کہہ سکتا ہُوں کہ وہ مُؤا اور دَفن بھی ہُؤا اور اُس کی قبر آج تک ہم میں مَوجُود ہے۔ پس نبی ہو کر اور یہ جان کر کہ خُدا نے مُجھ سے قَسم کھائی ہے کہ تیری نسل سے ایک شخص کو تیرے تخت پر بٹھاؤں گا۔ اُس نے پیشِین گوئی کے طَور پر مسِیح کے جی اُٹھنے کا ذِکر کِیا کہ
نہ وہ عالَم ِاَرواح میں چھوڑا گیا
نہ اُس کے جِسم کے سڑنے کی نَوبت پُہنچی۔
اِسی یِسُو ع کو خُدا نے جِلایا جِس کے ہم سب گواہ ہیں۔
مکاشفہ باب ۱ یوحنا شاکرد سےمسیح یسوع ملاقات کرتے ہیں: جب مَیں نے اُسے دیکھا تو اُس کے پاؤں میں مُردہ سا گِر پڑا اور اُس نے یہ کہہ کر مُجھ پر اپنا دہنا ہاتھ رکھّا کہ خَوف نہ کر ۔ مَیں اوّل اور آخِر۔ 18اور زِندہ ہُوں ۔ مَیں مَر گیا تھا اور دیکھ ابدُالآباد زِندہ رہُوں گااور مَوت اور عالَمِ ارواح کی کُنجِیاں میرے پاس ہیں۔ ( عقیدہ اسلام اور مسیحت میں مسیح یسوع زندہ ہیں ان سے آج بھی ملاتات کی جاسکتی ہے راھنمائی لی جا سکتی ہے۔ شکریہ

Posted in: | Tags: | Comments (0) | View Count: (7841)

Post a Comment

Most Popular Videos