en-USur-PK
  |  
16

اسلام اور مسیحیت میں روزہ

posted on
اسلام اور مسیحیت میں روزہ

Fasting in Islam & Christianity

اسلام اور مسیحیت میں روزہ

علامہ برکت اللہ

اسلام میں روزہ فرض ہے، قرآن شریف کے مطابق ماہ رمضان میں سحر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرنا لازم ہے، (سورہ بقرہ آیت 23) جس طرح اہل یہود روزہ کے دن ظاہری رسوم کو ادا کرتے تھے اسی طرح اہل اسلام کے لئے ماہ رمضان وبال جان ہوجاتا ہے۔

جس کے باعث  سحری سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرنا لازم ہے ۔ اوّل کھانا ۔ پینا اشیائے خوردنی وغیرہ سے پر ہیز کرنا ایک جسمانی امر ہے ۔ جس کا تعلق  حقیقی  روحانیت  اور قربت الہیٰ سے نہیں ہے ۔ "کھانا ہمیں خدا  سے نہیں ملائیگا۔ نہ کھائیں  تو ہمارا کچھ نقصان نہیں۔ اور اگر کھائیں  تو نفع نہیں۔" (خطِ اول اہل کرنتھیوں رکوع 3 آیت 16)۔ علاوہ بریں  اسلامی روزہ ایسا ہے کہ کل بنی نوع انسان اس کی شرائط کی تعمیل کرنے سےقاصر رہتے ہیں۔

          اس کے برعکس  مسیحیت  نے روزہ کے لئے خاص  اوقات  اور مہینے  مقرر نہیں کئے ۔ الله تعالی ٰ فرماتا ہے " خدا کی بادشاہت  کھانے پینے  پر نہیں بلکہ راستبازی اور میل ملاپ اور اس خوشی پر موقوف ہے جوروح القدس کی طرف سے ہوتی ہے ۔" (خطِ اہل رومیوں رکوع 14 آیت 16) پھر ارشاد ہے " میرے لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے کس لئے روزے رکھے ۔خدا تو دیکھتا ہے نہیں؟ تو اس پرلحاظ نہیں رکھتا ؟دیکھو اس طرح  کا روزہ رکھنا نہیں چاہئے۔ کیا یہ وہ روزہ ہے جومجھے پسند ہے؟ ایسا دن کہ اپنی جان کو دکھ دے اور اپنے سر کو جھاؤ کی طرح جھکائے  ؟ کیا وہ روزہ جو میں چاہتا ہوں یہ نہیں کہ ظلم کی زنجیریں توڑیں۔ اور جوئے  کےبندھن کھولیں؟

اور مظلوموں کو آزاد کریں۔ بلکہ ہر ایک جوئے کو توڑ ڈالیں کیا یہ نہیں کہ تو اپنی روٹی بھوکوں کو کھلائے اور مسکینوں کو جو آوارہ ہیں اپنے گھر  میں لائے ۔ اور جب کسی کو ننگا دیکھے تو اسے پہنائے اور تو اپنے  ہم جنس  سے روپوشی نہ کرے ؟" (بائبل مقدس صحائف انبیاء صحیفہ حضرت یسعیاہ رکوع 58 آیت 3تا 7)۔ اس کے بالمقابل  قرآنی روزہ کی ہدایت  ملاحظہ ہو"جب تک فجر کو سفید دھاگا کالے دھاگے سے صاف جدا نظر  نہ آوے کھاؤ پیو۔ پھر رات  تک روزہ تمام کرو ( بقر ع 23)۔ ناظرین خود انصاف کریں کہ روزہ کی کونسی  ہدایت  عالمگیر کہلانے کی مستحق ہے ۔

جناب مسیح نے حکم دیا کہ روزہ میں منافقت کی آمیزش بالکل نہ ہو۔ آپ نے فرمایا "جب تم روزہ رکھو تو منافقوں کی طرح اپنی صورت اداس نہ بناؤکیونکہ وہ اپنا منہ بگاڑتے ہیں، تاکہ لوگ انہیں روزہ دار جانیں۔ میں تم سے سچ کہتا ہو ں کہ وہ اپنا اجر پاچکے ، بلکہ جب تم روزہ رکھو تو اپنے سر میں تیل ڈالو اور منہ دھو تاکہ آدمی نہیں بلکہ تمہارا پروردگار جو پوشیدگی میں ہے تمہیں روزہ دار جانے۔ اس صورت میں تمہارا پروردگار جو پوشیدگی میں دیکھتا ہیں تمہیں اجر عطا فرمائیگا (انجیل شریف بہ مطابق راوی حضرت متی رکوع  6 آیت 16-18)

Posted in: مسیحی تعلیمات, خُدا, بائبل مُقدس, یسوع ألمسیح, نجات, اسلام | Tags: | Comments (3) | View Count: (23436)

Comments

  • Bible muqadas main pehla roza kahan ur kis maqsad k liye rakha geya! Bible muqadas main rozon ka zikr ha ya roza ka
    06/03/2018 4:28:48 AM Reply
Comment function is not open
English Blog