en-USur-PK
  |  
08

مسیح کےنام

posted on
مسیح کےنام

مسیح کےنام

یعنی

جو نام و القاب خداوندیسوع مسیح کے قرآن

میں آئے بائبل سے اُن کی تفسیروتشریح

از

ڈاکٹر سیموئیل زوئمر

ہم ایمان رکھتے جن ناموں سے خداقادرمطلق نے اپنے تیں موسوم کیا وہ صرف ننانوے ہیں  اُس نے اُن کو سومکمل نہ کیا کیونکہ وہ لاثانی دنے نظیر ہے اس لئے وہ طاق مدد کو پسند کرتاہے ۔

 

گذارش

احادیث میں عربی نبی محمد صاحب کے دو سو ایک نام آئے ہیں وہ نام ہمارے مسلمان بھایئوں کو بخوبی معلوم ہیں اور دلائل الخیرات ودیگر کتابوں میں اُن کا ذکر آیا ہے ۔اس لئے مسلمان نے نبی کے انہیں ناموں کے جاننے پر التفا نہیں کی جو قرآن میں مذکور ہیں۔بلکہ اُن کے جن ناموں کا ذکر احادیث میں ہوا ۔اُن کا بھی مطالعہ کیامگر انہوں نے یہ معقول طریقہ خداوندیسوع مسیح کے ناموں کے بارے میں استعمال نہیں کیا ۔پس اس کے جو نام اور القاب قرآن میںمنددجہ ہیں اُن کا تو وہ لحاظ کرتے ہیں ،لیکن جو نام عہد عتیق میں نبیوں نے ظاہر کئے۔اُن کی طرف توجہ نہں کرتے۔اور نہ اُن ناموں کی طرف جونئے عہد نامے میں اُس کی زندگی کا بیان کرتے ہیں ۔اگر ذیعقل مسلمان احباب مسیح کے ناموں کا غور سے مطالعہ کریں تو اس کی حقیقت اور اُس کے عہد ہ ودرجے کو ٹھیک طور پرسمجھ سکینگے ۔اور یہ بھی جان لینگے ۔کہ مشہور وممتاز انبیاسے اُس کا کیا رشتہ تھا

اس لئے ہم نے اس رسالے میں بائبل شریف میں سے ننانوے نام لئے ہئں جن سے قرآن کے ننانوے ناموں کی تشریح ہو جاتی ہے ۔ہم ان سے زیادہ نام بھی بتاسکتے تھے ۔لیکن ہم نے صرف انہئں پر اکتفا کی یعنی الغزالی کی حدیث کے مطابق جو نبی کے ناموں کے بارے میں انہوں نے بتائی کہ خدالاثانی اور بے نظیرہے اور طاق عدد کو پسند کرتا ہے ۔

ہماری خداسے التجاہے کہ وہ مسلمان احباب کی ایسی رہنمائی کرے جس سے وہ مسیح کےا س قول کے جو انجیل شر یف میں مندرج ٹھیک وصیحح معنی سمجھ سکیں ۔

اے محنت اُٹھانے ولو اور بو جھ سے دبے ہو ئے لوگو سب میرے پاس آو میں تمہیں آرام دونگا ۔میر جوا اپنے ا‘وپر اٹھاو اور مجھ سے سیکھو ۔کیونکہ میں حلیم ہوں۔اور دل کا فروتن تو تمہاری جایئں آرام پایئیگی ۔کیونکہ میرا جوا ملائم ہے اور میرا بوجھ ہلکا

                                                                        آپکا دوست سموئیل ۔ایم ۔زوئمر

(الف)مسیح کے جونام قرآن میں مذکورہیں

۱۔عیسیٰ

۲۔ابن مریم

موسیٰ کو ہم نے؟دی اورہم نےاْس کےبعدرسول برپا کئے اور عیسی ٰابن مریم نے اُس کی رسالت کے صریح نشان دیئے اور روح القدس سےہم نے اُس کو مدد دی جتنی دفعہ رسول تمہارے پاس آئے ۔ایسا پیغام لیکر جس کو تمہارا دل نی چاہتا تھا۔تو تم غیرور سے بھر کر بضوں کو فریبی ٹھیراکے حقیر جانتے اور بعضوں کو قتل کرتے (سورہ بقرہ۲:۱۸)

۳۔مسیح

۴۔وجیہ فی الدنیا والآخرت

۵۔کلمتہ اللہ ۶۔روح منہ

۷رسول اللہ 

۸۔عبد اللہ

۹۔نبی اللہ

۱۰۔قول الحق

۱۱۔غلاماًزکیا ۔

اے مریم خداتجھے اپنے کلمے کی شارت دیتاہے اُس کانام عیسیٰ مسیح ابن مریم ہو گا ۔ وہ دنیا اور آخرت دونوں میں رودار (وجیہ )اور مقرب بندوں میں سے (سورہ آل عمران ۳:۴۰) ۔مسیح ابن مریم صرف عداکا رسول ہے اور اُس کا کلمہ جو اُ س نے  مریم کے پاس ۔اور روح جو اُ س سے صادر ہے

میں اللہ کا بندہ ہوں ۔ا‘س نےمجھے کتاب عنایت فرمائی

اور مجھے نبی بنایا ۔(سورہ مریم ۔۲۹)

یہ عیسیٰ ابن مریم ہے ۔سچی سچی بات جس میں لوگ جھگڑا کرتے ہیں (سورہ مریم ۔۳۵)

میں تو بس  تمہارے پروردگار کا بھیجاہوا ہوں اس لیے کہ تم کو پاک طینت لڑکا دوں (سورہ مریم۔۱۸)

(ب) مسیح کے ناموں کی تشریح توریت اور انجیل سے

۱۔ستارہ ۔ ۲۔عصا

کیو نکہ اُسے دیکھونگا پر ابھی نہیں میں اُس پر نظر کرونگا پر نہ نزدیک سے یعقوب سے ایک ستا ر ہ نکلیگا اور اسرایئل سے ایک عصااٹھیگا ہلاک کریگا (گنتی ۱۷؛۲۴)

۳۔رہائی دینے والا ۔

کیو نکہ میں جانتاہوں کہ میرا رہائی دینے والا زندہ ہے اور جو آخری ہے زمین پر اُٹھ کھڑا ہوگا (ایوب ۲۵:۱۹)

۴۔عمانوایل ۔

باوجو د اس کے خداوند آپ تم کو ایک نشان دیگ ا۔دیکھو کنواری حاملہ ہوگی اور بیٹا جنینگی اور اُس کانام عماانویل رکھیگی (یسعیاہ ۱۴:۷)

۵۔عجیب ۔

۶۔مشیر ۷۔خدائے قادر

۸ ۔ابدیت کا باپ

ہمارے لیے ایک لڑکا تولد ہوتا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اسکے کاندھے پر ہو گی اور وہ اس نام سے کہلاتا ہے عجیب مشیر خدائے قادر ابدیت کا باپ

۹۔سلامتی کا شاہزادہ

سلامتی کا شاہزادہ (یسعیاہ ۶:۹)

۱۰۔حاکم ۔

اے بیت لحم افاتاہر چند کہ تو یہوداہ کے ہزاروں میں شامل ہونے کے لیے چھوٹا ہے ۔تو بھی تجھ میں سے وہ شخص نکل کے مجھ پاس آیئگا  ۔جو اسرائیل میں حاکم ہوگا اور اُس کانکلناقدیم سےایام الازل سے ہے (میکاہ ۲:۵)

۱۱۔قوموںکی آرزو

بلکہ میں ساری قوموں کو ہلادونگا اور ساری قوموں کی مرغوب چیزیں ہاتھ میں آینگی اور میناس گھر کو جلاج سے بھر دونگا رب الافواج فرماتا ہے (حجی ۷:۲)

۱۲۔شاخ ۔

رب الافواج یوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ شخص جس کا نام شاخ ہے اور وہ اپنی جگہ سے اُگیگا اور وہ خداوند کی ہیکل کو بناکریگا (زکریاہ۱۲:۱۰)۔

۱۳۔گڈریا ۔

اچھا گڈریا میں ہوں (یوحنا ۱۴:۱۰)

۱۴۔یسوع

وہ بیٹا جینگی اور تو اس کانام یسوع رکھنا (متی ۲۱:۱)

۱۵۔یہودیوں کا بادشاہ

یہودیوں کابادشاہ جوپیدا ہوا ہے وہ کہاں ہےکیونکہ پورب میں اس کا ستارہ دیکھ کر ہم اسے سجدہ کرنے آئے ہیں(متی ۲:۲)

۱۶۔سردار

اے بیت لحم یہوداہ کے علاقے تو یہوداہ کے حاکموں میں ہرگز سب سے چھوٹا نہیں ۔کیونکہ تجھ سے ایک سردار نکلیگا جو میری امت اسرائیل کی گلہ بانی کریگا (متی۶:۱۷)

۱۷۔ناصری ۔

اور ناصرت نام ایک شہر میں جابساتاکہ جو نبیوں کی معرفت کہاگیا تھا وہ پورا ہو کہ وہ ناصری کہلایئگا (متی ۲۳:۱۲)

۱۸۔خداوند

یہ وہی ہے جس کا ذکریسعیاہ نبی کی معرفت یوں ہو ا کہ بیابان میں پکارنے والے کی آواز آتی ہے کہ خداوند کی راہ تیار کر و اُس کے رستے سیدھے بناو۔(متی۲:۳)

۱۹۔پیارابیٹا ۔

یسوع بپتسمہ لیکر فی الفور پانی کے پاس سے اُوپر گیا ۔اور دیکھو اس کے لئے آسمان کھل گیا اور اُس نے خداکی روح کو کبوترکی مانند اُترتے اور اپنے اوپر آتے دیکھا اوردیکھو آسمان سے یہ آواز آئی کہ یہ میراپیارا بیٹاہے جس سے میں خوش ہوں (متی۳: ۱۷،۱۶)۔

۲۰۔ابن آدم

ایک فقیہہ نے پاس آکر اُس سے کہا ا استاد جہاں کہیں تو جائےگا میں تیر ے پیچھے چلو نگا یسوع نے اس سے کہاکہ لومڑیوں کے بھٹ ہوتے ہیں اور ہوا پرندوں کے گھونسلے مگر ابن آدم کے لئے سر دھر نے کی بھی جگہ نہیں (متی ۸:۱۹۔۲۰)۔

۲۱۔ابن داود ۔

 

جب یسوع وہاں سے آگے بڑھا تو وہ اندھے اُس کےپیچھے یہ پکارتے ہوئے چلے کہ اے ابن داود ہم پر رحم کر (متی ۲۷:۱۰)

۲۲۔استاد ۔

شاگرد اپنے استاد سے بڑانہیں ہوتا ۔اور نہ نوکر اپنے مالک سے (متی ۲۴:۱۰)

۲۳۔مسیح ۔

جب یسوع قیصر یہ فلپی کے علاقے میں آیا اپنے شاگردوں سےیہ پوچھاکہ لوگ ابن آدم  کو کیاکہتے ہےں۔انہو ں نے کہا بعض یوحنا بپتسمہ دینے والا کہتےہیں ۔بعض ایلیاہ بعض یرمیاہ یابنیوں میں سے کوئی ۔اُس نےاُن سے کہامگر تم مجھے کیا کہتے ہو ۔ شمعون پطرس نے جواب میں کہا تو زندہ خدا بیٹا مسیح ہے (متی ۱۶۔ ۱۳سے۱۶)۔

۲۴۔ابن مریم

فرشتے نے اُس سے کہا ۔اے مریم خوف نہ کر کیونکہ خداکہ طرف سے تجھ پر فضل ہوا ہے اوہ دیکھ تو حاملہ ہو گی اور بیٹا جنےگی اُسکا نام یسوع رکھنا (لوقا ۳۰؛۳۱؛۱)

۲۵۔خداتعالیٰ کا بیٹا

وہ بزرگ ہوگا ۔اور خداتعالی ٰکابیٹا کہلایئگا اور اخداوندخدااُس کے باپ داود کا تخت اُسے دیگا (لوقا ۱؛۳۳)

۲۶۔ابن خدا

۲۷۔پاکیزہ

اور فرشتے نے جواب میں اُس سے کہا کہ روح القدس تجھ پر پر نازل ہو گا اور خدا تعالی ٰ کی قدرت تجھ ہر سایہ ڈالیگی اور اس سبب سے وہ پاکیزہ جو پیدا ہونے والا ہے خداکابیٹا کہلایئگا (لوقا۳۵؛۱۔یوحنا ۳؛۱۲)

۲۸۔نجات کا سینگ

اپنے خادم داود کے گھرانے میں ہمارے لئے نجات کاسینگ نکالا (لوقا ۲۹؛۱)

۲۹۔عالم بالا کا آفتاب

یہ ہمارے خداکی عین رحمت سے ہوگا جس کےسبب عالم بالا کا آفتاب ہم پر طلوع کریگا (لوقا ۷۸:۱)

۳۰۔اسرائیل کی تسلی ۔

اور دیکھو یروشلیم میں شمعون نام ایک آدمی تھا اور وہ آدمی راستباز اور خداترس اور اسرایئل کی تسلی کا منظر تھا (لوقا ۲۵؛۶)

۳۱۔خداکا قدوس ۔

عبادت خانے میں ایک آدمی تھاجس میں ناپاک دیو کی روح تھی وہ بڑی آواز سےچلااُٹھا کہ اے یسوع ناصری ہمیں تجھ سے کیا کام ؟کیا تو ہمیں پاک کرنے آیا ہے ؟میں تجھے جانتاہوں کہ  تو کون ہے  خداکا قدوس ہے (لوقا ۲۴:۹)

۳۳۔کلام

ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ اور کلام خداتھا (یوحنا ۱:۱)

۳۴۔حقیقی نور

حقیقی نور جوہر ایک آدمی کو روشن کرتا ہے دنیا میں آنے کو تھا (۱:۹)

۳۵ ۔ باپ کا اکلوتا

ہم نے اُس کا ایسا جلال دیکھا جیسا باپ کے اکلوتے کا جلال (یوحنا ۱:۴)

۳۶۔اکلوتا بیٹا

خداکو کسی نے کبھی نہیں دیکھااکلوتا بیٹا جو باپ کی گود میں ہے اُسی نے ظاہر کیا

۳۷۔خدا کا برہ

دوسرے دن اُس نے یسوع کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کہا دیکھو یہ خدا کا برہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھاکر لے جاتا ہے

۳۸۔مسیح

اُس نے پہلے اپنے سگے بھائی شمعون سے مل کر اُس سے کہا کہ ہم کو خرستس یعنی مسیح مل کیا۔

۳۹۔اسرائیل کا بادشاہ

نتن ایل نےاس کو جواب دیا اے ربی تو خداکا بیٹا تو اسرائیل کا بادشاہ ہے (یوحنا ۴۹؛۱)

۴۰۔خدا کی بخشش

یسوع نے جواب میں اُس سے کہا اگر تو خدا کی بخشش کو جانتی اور یہ بھی جانتی کہ وہ کون ہے جو تجھ سےکہتا ہے مجھے پانی پلاتو تواُس سے مانگتی اور وہ تجھے زندگی کاپانی دیتا(یوحنا ۲۴:۱)

۴۱۔خدا کی روٹی

خدا  کی روٹی وہ ہے جو آسمان سے اتر کر دنیا کو زندگی بخشتی ہے (یوحنا۶:۳۳)

۴۲۔ زندگی کی روٹی

یسوع نے اُن سے کہا زندگی کی روٹی میں ہوں جو میرے پاس آئے وہ ہر گز بھوکا نہ ہوگا اور جو مجھ پر ایمان لائے وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا (یوحنا۶:۳۵)

۴۳۔دنیا کا نور

یسوع نے پھر اُن سے مخاطب ہو کر کہا دنیا کو نور میں ہوں جو میری پیروی کرےگا وہ اندھیرے میں نہ چلےگا

۴۴۔دروازہ

یسوع نے پھر اُن سے کہا میں تم سے سچ سچ کتا ہوں کہ بھیڑوں کادعوازہ میں ہوں دروازہ میں ہوں اگر کوئی مجھ سے داخل ہو تو  نجات پائےگا اور اندرباہر آیا جایا کرےگا اور چاراپائےگا(یوحنا۱۰:۷سے۹)

۴۵۔اچھا چروہا گڈریا

اچھاچرواہا میں ہوں اچھا  چرواہا بھیڑوں کے لئے اپنی جان دیتا ہے (یوحنا ۱۰:۱۱)

۴۶۔راہ

۴۷۔حق ۴۸۔زندگی

یسوع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زندگی میں ہوں کوئی    میرے وسیلے کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا(یوحنا۱۴:۶)

۴۹۔انگور کی حقیقی بیل

انگو ر کی حقیقی بیل میں ہوں اور میرا باپ باغبان ہے(یوحنا ۱۵:۱)

۵۰۔زندگی کامالک

مگر زندگی کے مالک کو قتل کیا جسے خدانے مردوں میں سے جلایا اس کے ہم گواہ ہیں (اعمال ۱۵:۳)

۵۱۔پاک خادم

واقعی تیرے پاک خادم یسوع کے بر خلاف جسے تو نے مسح کیا ہیر ودیس اور پنطس پلاطس غیر قوموں اور اسرائیلیوں کے ساتھ اسی شہر میں جمع ہوئے (اعمال۲۷:۴)

۵۲۔مالک

۵۳۔منجی

اسی کو خدانے مالک اور منجی ٹھہرا کر اپنے دہنے ہاتھ سے بلند کیا تاکہ اسرائیل کو توبہ کی توفیق اور گناہوں کی معافی بخشے (اعمال ۳۱:5)

۵۴۔سب کا خداوند

جو کلام اس نے بنی اسرایئل کے پاس بھیجا جبکہ یسوع مسیح کی معرفت جو سب کا خداوند ہے صلح کی خوشخبردی (اعمال ۱۰:۳۲)

۵۵۔خدائے محمود

مسیح بھی انہیں میں سےہوا جو سب کے اوپر  اور ابد تک خدائے محمدد ہے آمین(رومیوں۹:۵)

۵۶۔چھڑانے والا ۔

اس صورت سے تمام اسرایئل نجات پایگا چنانچہ لکھا ہے کہ چھڑانے والا صیون سے نکلےگا اور بے دینی کو یعقوب سے دفع کرےگا(رومیوں۱۱:۲۶)۔

۵۷۔جلا ل کا خداوند

جسے اس جہان کے سرداروں میں سے کسی نے نہ سمجھا کیونکہ اگر سمجھتے تو جلال کے خداوند کو صلیب نہ دیتے(ا۔کرنتھی ۲:۷)

۵۸۔ہمارا فسح

ہمارا بھی فسح یعنی مسیح قربان ہوا (ا۔کرنتھی۵:۷)

۵۹۔پچھلاآدم

پہلاآدمی یعنی آدم زندہ نفس بنا پچھلا آدم زندگی بخشے والا ورح بنا(ا۔کرنتھی۱۵:۴۵)

۶۰۔دوسراآدمی

پہلا آدمی زمین سے یعنی خاکی تھا دوسراآدمی آسمانی ہے (۱۔کرنتھی۱۵:۴۷)

۶۱۔خدا کی صورت

جن کی عقلوں کو اس جہان کے خدا نے اندھا کردیا ہے تاک مسیح جو خدا کی صورت ہے اُس کےجلا ل کی خوشخبری کی روشنی اُن پر نہ پڑے

۶۲۔کونے کے سرے کاپتھر

رسولوں اور نبیوں کی نیو پر جس کے کونے کے سرے کا پتھر خود یسوع مسیح ہے تعمیرکئے گئے ہو(افسیوں۱:۶)

۶۳۔خدا کا فضل

جس دن سے تم نے اُس کو سنا اور خدا کے فضل کو سچے طور پر پہچانا (کلسیوں۱:۶)

۶۴۔تمام مخلوقات سے پہلےمولود

وہ اندیکھے  خدا کی صورت اور تمام مخلوقات سے پہلے مولود ہے(کلسیوں ۱۵۔۱)

 

۶۵۔سب کا خالق

کیونکہ اُسی میں ساری چیزیں پیداکی گیں آسمان کی ہوں یا زمین کی دیکھ ہوں یا اندیکھی تخت ہوں یا ریا ستیں یا حکومتیں یا اختیا رات ساری چیزیں اُسی کے وسیلے سے اور اُسی کے واسطے پیداہوئی ہےہیں(کلسیوں ۱۶۔۱)

۶۶۔بدن کا سر

وہی بدن یعنی کلیسیا کا سر ہے۔

۶۷۔مردوںمیں سے پہلوٹھا

اور مردوں میں سےجی اُٹھنے والوںمیں پہلوٹھا (کلسیوں ۱۸۔۱)

۶۸۔واحد درمیانی

کیونکہ خدا ایک ہے اور خدااور انسانوں کے بیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسیح یسوع (اتیمتھیس ۱۵۔۶)

۶۹۔مبارک

جو مبارک اور واحد حاکم بادشاہوں کا بادشاہ

۷۰۔حاکم

۷۱۔واحد

اور خدوندوں کا خداوند ہے(۱۔تیمتھیس۲:۵)

۷۲۔ اُسکے جلا ل کا پر تو

۷۳۔ اُس کی ذات کا نقش

اُسکے جلا ل کا پر تو اُس کی ذات کا نقش ہو کہ سب چیزوں کو اپنی قدرت کے کلام سے سبنھالتا ہے (عبرانی۱:۳)

۷۴۔نجات کا بانی

اُس کویہی مناسب تھاکہ جب بہت سے بیٹوںکو جلا ل میں داخل کرے تو اُن کی نجات کے بانی کو دکھوں کے ذریعے کامل کرے (عبرانی ۱۰۔۲)

۷۵۔بڑا سردار کاہن

پس جب ہمارا ایک ایسا بڑا سردار کاہن ہے جو آسمانوں سےگذر گیا یعنی خدا کا بیٹا یسوع تو آوہم نہیں جو ہماری کمزوریوںمیں ہمارا ہمدردنہ ہوسکے بلکہ ساری باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا تاہم بےگناہ رہا (عبرانی۴:۱۴۔۱۵)

۷۶۔ہمارے ایمان کابانی اور کامل کرنے والا

ایمان کے بانی اور کامل کرنے والے یسوع کو تکتے رہیں جیں نے اُس خوشی کے لئے جو اُس کی نظروں کےسامنے تھی شرمندگی کی پروانہ کر کے صلیب  کا ددکھ سہا اور خدا کے تخت کےدہنی طرف جابیٹھا(عبرانی۱۲:۲)

۷۷۔ نئے عہد کا درمیانی

نئے عہد کے درمیانی اور چھڑکاوکے اُس خون کے پاس آئے ہو (عبرانی۱۲:۲۴)

۷۸۔لاتبدیل

یسوع مسیح کل اور آج بلکہ اند تک یکساں ہے (عبرانی ۱۳:۸)

۷۹۔بھیڑوں کا بڑا چرواہہا

اب خد اطمینان کا چشمہ کو بھیڑوں کےبڑے چرواہےیعنی ہمارے خداوند یسوع کو ابدی عہد کو خون کے باعث مردوں میں سے زندہ کر کے اٹھالایا (عبرانی۱۳:۲۰)

۸۰۔زندہ پتھر

اُس کے یعنی آدمیوں کے ردکئے ہوئے پر خدا ک چنے ہوئے اور قیمتی زندہ پتھر کے پاس آکر(۱۔پطرس۴:۲)

۸۱۔گلہ بان

پہلے تم بھیڑوں کی طر ح بھٹکتے پھرتے تھے مگر اب اپنی

۸۲۔نگہبان

روحوں کے گلے بان اور نگہبان کے پاس آگئے ہو (۱۔پطرس۲:۲۵)

۸۳۔مدد گار

اگر کوئی گناہ کرے تو باپ کے پاس ہمارا ایک مدد گار

۸۴۔راستباز 

موجود ہے یعنی یسوع مسیح راستباز (۱۔یوحنا۲:۱)

۸۵۔الفا ۔

۸۶۔اومیگا

میں الفا اور اومیگا

۸۷ ۔شروع

خداوند جو ہے اور جوتھا اور جو آنے والا ہے

۸۸۔انجام

یعنی قادرمطلق فرماتا ہے (مکاشفہ۱:۸)

۸۹۔ اول

میں اول اور

۹۰۔آخر

آخر اور زندہ ہوں (مکاشفہ۱: ۱۸،۱۷)

۹۱۔کھولنے والا

جو قدوس اور بر حق ہے اور داود کی کنجی رکھتا ہے جس کے کھولے ہوئے کو کوئی بند نہیں کرتا اور بند کئے ہوئے کو کوئی نہیں کھولتا (مکاشفہ۳:۸)

۹۲۔یہوداہ کے قبیلے کا شیر ببر

دیکھ یہوداہ کے قبیلے کا ور ببرجو داود کا اصل ہے اُس کتا ب اور اُس کی ساتوںمہروں کےکھولنے کے لئے غالب آیا (مکاشفہ ۵:۵)

۹۳۔خداوند خدا قادرمطلق

اور خداکے بندے موسیٰ کا گیت اور برے کاگیت گا گا کر کہتے تھے کہ اے خداوند خدا قادرمطلق تیر ے کام بڑے اور عجیب ہیں اے ازلی بادشاہ تیری راہیں راست اوردرست ہیں (مکاشفہ۱۵:۳)

۹۴۔بادشاہوں کابادشاہ

وہ برہ سے لڑیں گے اور برہ اُن پرغالب آئےگا کیونکہ اور جو بلائے ہوئے اور برگزیدہ اور وفادار اُس کے ساتھ ہیں وہ بھی غالب آئیں گے (مکاشفہ۱۷: ۱۴)

۹۵۔کلام خدا

وہ خون کی چھڑکی ہوئی پوشاک پہنے ہوئے ہے اور اس کا نام کلام خداکہلاتا ہے (مکاشفہ۱۹:۱۳)

۹۶۔خداوندوںکا خداوند

اور اس کی پوشاک اور ران پریہ نام لکھاہواہے بادشاہوں کا بادشاہ اور خداوندوں کا خداوند (مکاشفہ۱۹:۱۶)

۹۷۔داود کی نسل 

میں داود کی اصل نسل اور صبح کانورانی ستارہ ہوں

۹۸۔صبح کانورانی ستارہ

(مکاشفہ ۲۲:۱۲)

۹۹۔آمین

جو آمین اور سچا اور بر حق گواہ ہے (مکاشفہ۳:۱۴)

 

 

 

 

 

 

مسیح کےننانوے۹۹نام(یعنی ایک کم سو)یہاں ختم ہوئے

Posted in: مسیحی تعلیمات, خُدا, بائبل مُقدس, یسوع ألمسیح, اسلام | Tags: | Comments (1) | View Count: (22517)

Comments

  • خداوند ہمارے گناہوں کو معاف کرنا
    27/07/2017 2:39:53 PM Reply
Comment function is not open
English Blog