اکثر ہمارےمعاشرےمیں بیاہ کی رات ایک رسم مقرر ہے جس کو آئینہ مصحف کہتے ہیں اور وہ یوں ہے کہ جب دلہا پہلی دفعہ سسرال میں بلایا جاتا ہے تو دلہن کو اس کے ہم پہلو بیٹھا کر دونوں کے سامنے ایک بڑا سا آئینہ رکھتے ہیں اور دونوں کو ایک ہی وقت میں اس میں ایک دوسرے کی شکل دیکھنی پڑتی ہے اس کے بعد دونوں کے سامنے اسی طرح قرآن کھول کر دھر دیا جاتا ہے